ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈیا میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کا بے رحمانہ قتل؛ علاقہ میں پھیل گئی سنسنی

منڈیا میں چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کا بے رحمانہ قتل؛ علاقہ میں پھیل گئی سنسنی

Sun, 06 Feb 2022 13:40:05    S.O. News Service

منڈیا 6 فروری (ایس او نیوز) سری رنگا پٹن تعلقہ کے کے آر ایس گاؤں میں ایک چونکا دینے والی واردات میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کا کسی نے بیہمانہ طور پر قتل کردیا ہے۔ جس سے پورے گاوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ قتل کے لئے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

مرنے والوں کی شناخت لکشمی (26)، راج (12)، کومل (7)، کنال (4) اور گووندا (8) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  قتل کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے اوراس بات کا بھی پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کون لوگ شامل ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک لکشمی کا شوہر گنگارام 10 دن پہلے کاروبار کے سلسلے میں شہر گیا ہوا تھا۔ گنگارام پلاسٹک کے پھول سمیت دوسری اسی طرز کی چیزیں بیچ  کر گھرسنبھالتا  تھا۔ ایک بار کاروبارکے سلسلے میں باہر جاتا  تو 15 دن یا ایک مہینے بعد ہی واپس لوٹتا ہے۔ گنگارام  کا بھائی گنیش  اور گنیش کی بیوی چمپاڈی بھی کاروبارکے سلسلے میں شہر گئی ہوئی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ سب اکٹھے ہی ایک مکان میں رہتے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آدھی رات کو گھر میں گھس کر  قتل کی واردات انجام دی گئی ہے اور آج اتوار صبح معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولس  جائے وقوع پرپہنچی، منڈیا ایس پی این یتیش اور  ڈی وائی ایس پی سندیش کمار سمیت  دیگر سنئیر پولس اہلکار بھی جائےوقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ڈاگ اسکواڈ سمیت دیگر ماہرین کے ذریعے بھی جانچ کی گئی۔ بعد میں ایس پی نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیجنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، چھان بین جاری ہے۔


Share: